لوئر چترال (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد انوار الحق کی سربراہی میں ڈی سی آفس لوئر چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ای ایم اے، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایس ڈی ای اوز، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی ایف او لوئر چترال کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی ایم او نے شعبہ تعلیم کے حوالے سے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔اور ڈی سی کو بریفنگ دی۔ فورم نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی خالی آسامیوں اور سکولوں میں زیر التواء تعمیراتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ڈی سی نے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اداروں کو شعبہ تعلیم کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔