دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا انعقادکا مقصد عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرناہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول روغانو درہ واڑی میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے زیر نگرانی گورنمنٹ مڈل سکول روغانو درہ واڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔جس میں تمام محکموں کے سربراہان،منتخب نمائندوں،علاقہ مشران اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک نے عوامی مسائل اور شکایات غور سے سن کر نوٹ کرلیے جن میں بعض موقع پر حل کردیے گئے جبکہ باقی ماندہ کو جلد از جلد حل کرنے کی احکامات جاری کئے۔علاقہ عوام نے روغانو درہ میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور ان کے پورے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر /ڈائریکٹر جنرل کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اکمل خان خٹک نے کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر/ڈائریکٹر کے ڈی اے عثمان علی،اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد یار خان،ایگزیکٹیو انجینئر ایری گیشن،ڈویژنل فارسٹ آفیسرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ پی کے ایچ اے،سٹیلمنٹ آفیسر،تحصیل میونسپل آفیسر کلکوٹ ودیگر نے شرکت کی۔شرکاء نے اپنے محکموں سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام آفسران کے ساتھ مختلف ایشوز پرگفتگو کی جن میں ڈیمارکیشن آف ریور،ڈیمارکیشن آف فارسٹ لینڈ اینڈ پرائیویٹ لینڈ،غیر قانونی تجاوزات ہٹانے،تجاوز کنندگان کو نوٹس جاری کرنے اور دیگر مسائل شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے