لندن(مانند نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ریل یونین نے مزید ہڑتالوں کا اعلان کردیا۔برطانیہ میں ریل یونین (آر ایم ٹی) کی جانب سے  48 گھنٹوں میں یہ چوتھی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، ہڑتالیں 14،13، 17،16 دسمبر اور جنوری کی 7،6،4،3 تاریخ کو کی جائیں گی جس میں 40 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے۔ریل یونین کی جانب سے ہڑتال ملازمتوں کے تحفظ اور تنخواہ، کام کیحالات بہتر بنانے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے کی جارہی ہے۔اس موقع پر آر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مک لنچ نے کہا کہ ہڑتالیں واضح پیغام دیں گی کہ ہم ملازمتوں کے تحفظ، تنخواہ اور کام کے حالات سے متعلق اچھی ڈیل چاہتے ہیں۔آر ایم ٹی کے مطابق ہڑتال والے دن ریل کا پہیہ جام رہے گا اور 18 دسمبر سے 2 جنوری تک اوور ٹائم بھی نہیں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریل نیٹ ورک کے علاوہ 14 ریل کمپنیوں کے ورکرز نے بھی گزشتہ ہفتے ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا تھا، اس دوران مسافروں کو کرسمس کے موقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے