شرینگل(نمائندہ مانند) دیر بالا، انجمن تاجران کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی,ریلی شرکاء کا پاک فوج کے حق میں نعرے بازی, ملک دشمن عناصر کو پاک آرمی کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے,قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔تفصیلات کے مطابق دیر میں انجمن تاجران و عوام نے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی اور پاک آرمی کے حق میں ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی میلاد چوک سے جاتے ہوئے گھوڑا چوک پر پہنچا جہاں پر سیاسی,سماجی شخصیات تحصیل ناظم دیر رفیع اللہ،پی پی پی ضلعی صدر عارف اللہ خان،ملک اعظم خان اور انجمن تاجران کے صدر خالد اقبال روغانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری آن و شان ہے, زلزلہ ہو یا سیلاب ہو پاک فوج عوام کے ساتھ ہوتے ہیں, مقررین نے کہا کہ غیروں کی ایماء پر اپنے فوج کو بدنام کرنا چھوڑ دیں, ورنہ عوام ایسے لوگوں کا خود محاسبہ کریں گے,, عارف اللہ خان اور ولی اللہ نے کہا کہ دیر کے عوام نے ازادی کشمیر ہو, دہشتگردی ہو یا دیگر مواقع پاک فوج کا ساتھ دیاہے۔انہوں ایسے ملک دشمن عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کسی صورت قبول نہیں, دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے, اور ہمیشہ کی طرح اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔