ساہیوال (مانند میڈیا)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف طلبہ سے ملنے کیلئے براستہ موٹر وے علم و یقین کا قافلہ لیکرساہیوال پہنچ گئیں۔ساہیوال کے 6208 طلبہ میںہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ کے تحائف تقسیم کیے۔ یونیورسٹی آف ساہیوال میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف لیپ ٹاپ سکیم اورہونہار شکالر شپ تقسیم کی آٹھویں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب گاہ میں آمد پر طلبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بے مثال جوش و خروش سے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزرا اور ارکان کا نشستوں پر جاکر مزاج پرسی کی اورساہیوال گورنمنٹ سپیشل سکول کی سپیشل طالبات کے قرآنی خطاطی ک نمونہ پیش کرنے پر اظہار مسرت کیا۔ ساہیوال یونیورسٹی کے طلبہ نے قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پورٹریٹ اور سکچ پیش کئے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خیرمقدم کرنے والے معصوم بچوں کو پیار کیا ، طلبہ کیساتھ قومی ترانہ پیش کیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قرآن خواں اور نعت گو بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ لیپ ٹاپ اور ہو نہارسکالر شپ ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں پولیس گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر کے 517،گلگت کے 479، بلوچستان کے 938اورکے پی کے 3135طلبہ کو ہونہار شکالر شپ مل چکے ہیں ۔ مجموعی طورپر 108488طلبہ کو ہونہارسکالر شپ کی ادائیگی مکمل ہونہار سکالر شپ فیز فور کا آغاز جلد ہوگا