بونیر (مانند میڈیا)خیبرپختونخوا میں  بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار افراد کا تعلق پشاور کے علاقے ہزار خوانی سے بتایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نوشہرہ سے پیر بابا جانے والی مسافر وین تحصیل گاگرہ کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق  اور  17 زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ امدادی آپریشن میں 5 ایمبولینسز اور 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ جاں بحق افراد میں 4 خواتین شامل ہیں،  مشیراطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے مسافر وین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے