سوات(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے معاشرے کے خصوصی افراد کے لئے کھلی کچہری آج (30 نومبر بروز بدھ) منعقد کی جائے گی۔ کھلی کچہری کا مقصد خصوصی افراد کو مسائل اُجاگر کرنے اور متعلقہ محکموں تک پہنچانے کے لئے موقع فراہم کرنا ہے۔ کھلی کچہری سپیشل ایجوکیشن سنٹر مکانباغ مینگورہ میں صبح 11 بجے منعقد ہوگی جس میں ضلعی، صوبائی اور وفاقی محکموں اور اداروں کے مجاز آفیسرز شرکت کریں گے اور خصوصی افراد کو درپیش مسائل کی نشاندہی پر حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔