ہنگو(مانند نیوز)تھانہ صدرکیعلاقیتمبولی بانڈہ میں مال مویشی چوری میں ملوث دوچوروں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔زیر حراست مبینہ چوروں حبیب اللہ ولدمحمدزبیر،سلمان ولدگل داود خان ساکنان درویزی پلوسہ ہنگو کے قبضے سے سرقہ کی گئی ایک بکری برآمد کرلی گئی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ صدر عطائاللہ خان نے بتایا کہ ملزمان تھانہ صدر کیعلاقے تمبولی بانڈہ سیبکری چوری کرکے بذریعہ سوزوکی ہنگوشہرکوسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ تھانہ صدرپولیس نے مدعی فیصل رضا سکنہ تمبولی بانڈہ کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدوران ناکہ بندی دورکنی چور گروہ کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضے سے ملنے والے مسروقہ مال میں برامدکی گئی ایک بکری شامل ہیں۔مبینہ چوروں کے خلاف تھانہ صدر میں چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے جن سے دوران انٹاروگیشن مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔جبکہ مزیددو ملزمان سیف اللہ اور عاطف ساکنان درویزی پلوسہ کی گرفتاری درپیش ہے۔