نو تعینات(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبد الصمد خان کی ضلع کرم آمد پر ان کے دفتر میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس لائن پاراچنار کا دورہ کرکے یادگار شہداء پر حاضری دیکر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی پی او کرم عبدالصمد خان نے منگل کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز شروع کردیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری اور خیبر پختونخواہ پولیس کے وژن کے عین مطابق عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کو جائز قانونی مدد فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں لاپرواہ اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور بدعنوان اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں اور کار سرکار میں دلچسپی لینے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان عناصر کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔منشیات فروشوں و سمگلروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا تاہم اس موقع پر نو تعینات ڈی پی او کرم نے ضلع کرم کے عوام سے کہا ہے کہ ضلع میں پائیدار امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے