کرم (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ کرم پولیس نے پاراچنار سٹی میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ ہنڈا 125موٹر سائیکل برآمد کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن اپر کرم پاراچنار میں مدعی ایڈوکیٹ سید علی سید ولد سید مرزا حسین سکنہ پاراچنار نے اپنی موٹر سائیکل چوری کی اطلاعی رپورٹ درج کی تھی جس پر ایس پی انویسٹی گیشن خالد عثمان نے مدعی کے رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر داد محمد خان کی زیر نگرانی اور ڈی ایس سرکل مظہر علی کی سربراہی میں کاروائی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔کرم پولیس نے جدید سائنسی خطوط کے ذریعے تفتیش کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا اور پاراچنار شہر میں سٹی پولیس نے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے سٹی انچارج زاہد حسین طوری بمعہ پولیس پارٹی اور ضلعی پولیس کی انتھک محنت اور جدید طرز تفتیش کے دوران اہم پیش رفت کے موقع پر آر پی چوک نزد پیواڑ اڈہ کے قریب کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ ملزم شبیر حسین ولد علی حسین سکنہ شلوزان کو گرفتار کرلیا پولیس پارٹی نے ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ ملزم کے ساتھ شریک جرم دیگر ساتھیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔