سوات(مانند نیوز) ٗ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی حلقوں میں ہونے والے ردوبدل بارے تحقیقات کا مطالبہ کردیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں تعینات ممبران پرسیاسی جماعتوں کے لئے کام کرنے کااعتراض سامنے آگیا، ضلعی الیکشن کمیشن سوات سے فراہم کردہ رپورٹ میں اسلام آباد میں ردعمل کرنے پر بلدیاتی نمائندوں کاشدید احتجاج، سوات میں حلقوں کے زمینی حقائق معلوم کرنے کیلئے چیف الیکشن کمیشن سوات کے چیف الیکشن کمیشن سے معلومات حاصل کرنے اور حلقوں میں ردو بدل کو واپس کرنے کا مطالبہ، ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی شخصیت کے لئے حلقہ میں ردوبدل کرنے پر منتخب بلدیاتی نمائندوں میں شدید تشویش، تفصیلات کے مطابق سوات کے مختلف ویلج کونسلوں سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں اورویلج کونسلوں کے چیئرمین سلطان روم (کوکارئی) انورعلی میاں (منگلور) عمران خان (اسلام پور) حیدرعلی (چارباغ) سمیع اللہ (اوڈیگرام) آیاز خان (اکامعروف بامی خیل) سمیت دیگربلدیاتی نمائندوں نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے کہاہے کہ سوات میں انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن سوات کی طرف سے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہیڈآفس کوجورپورٹ ارسال کی گئی تھی وہاں اس میں ردوبدل کرکے زمینی حقائق کومسخ کیاگیاہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تعینات بعض ممبران جو کہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے کی بناء پر اپنے عہدوں کاناجائز استعمال کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے شخصیت کے لئے ایک ممبرجوکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تعینات ہے، نے اپنے عہدے کاناجائز استعمال کرتے ہوئے سوات سے ارسال کردہ رپورٹ میں ردوبدل کرکے پریشانی پیداکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان خود انکوائری کرکے ملوث ممبرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرے، انہوں نے واضح کیا کہ جس سیاسی شخصیت کے لئے یہ سب کچھ کیاجارہاہے وہ ان کاآئندہ کسی بھی الیکشن میں کامیاب ہونابالکل ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تعینات سیاسی جماعتوں کے عمران بارے تحقیقات کی جائے۔ جو اپنے عہدے کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی سیاسی جماعت کے آلہ کاربن چکے ہیں۔