سخاکوٹ (مانند نیوز) جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے امیر شہاب حسین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد مذہبی، جمہوری اور سیاسی پارٹی ہے جسکے تمام تر فیصلے مشاورت سے کی جاتی ہے جسکے اندر کسی قسم کی مورثیت نہیں پائی جاتی۔جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ میں ایک حقیقی قوت ہے جس میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں نیچلے سطح پر جماعت اسلامی کی کثیر تعداد میں بلدیاتی نمائندے منتخب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذکسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے۔اس لئے حکومت ملاکنڈ ڈویژن کو اسی سال کے لئے ٹیکس سے قبل توسیع استسنی کااعلان کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع رحمانیہ درگئی میں جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع ارکان سے جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے نائب امراء شاہ راز خان، مولانا جمال الدین اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی رضوان اللہ مہمند نے بھی خطاب کیا۔نائب امیر ضلع شاہ رازخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملاکنڈ ڈویژن کی حقوق کی تحفظ کیلئے شروع کردہ تحریک کی سرپرستی کر رہے ہے اور ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سیاسی جماعتوں کواکٹھا کر کے امیر جماعت اسلامی سیراج الحق کے زیر صدارت ایک قومی جرگہ منعقد کر چکے ہیں جس میں تمام جماعتوں کی طرف سے تجاویز اچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع ملاکنڈ کے حقوق کے حصول کیلئے ہر ائینی،قانونی اور اخلاقی جنگ ہر فورم پر لڑیگی۔