کابل(مانند نیوز ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔بلخ پولیس کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے صبح 7بجے مزار شریف شہر کے ضلع 3 میں سید آباد موڑ کے قریب آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔افغان پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔افغان پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے