نوشہرہ(مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع کی ترقی خوشحالی اور عوامی مورال بلند کرنے کیلئے خوشاں ہیں بطور گورنر صوبائی اور مرکزی حکومت کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرکے سیاسی بدمزگی کے خاتمے اور سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوشش کروں گا،موجودہ دور ایک جدید دور ہے اور اس دور میں سیاست، کاروبار اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی اشد ضرورت ہے اسی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نوشہرہ جمعیت علما اسلام کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس وفد میں جمعیت علما اسلام کے امیر قاری محمد اسلم، مفتی حاکم علی حقانی، قاری ریاض اللہ، جمعیت علما اسلام کے صوبائی شوری کے رکن الھاج پرویز خٹک 1سے ملاقات کے دوران کیا اس موقعہ پر جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کی کابینہ اراکین اور شوری کے اراکین بھی موجود تھے گورنر حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی پر بھی توجہ دیں اور اپنے نوجوان نسل کو ہنر مندی کی جانب راغب کریں، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام اداروں کے ساتھ بات کی جائے گی اور کوشش ہوگی کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہو، انہوں نے کہا کہ کوئی سرکاری عہدہ دفتروں افسر شاہی کیلئے نہیں بلکہ عوام میں ہ کر ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملے ہیں میں پہلے بھی عوامی خادم تھا اب بھی ہوں اور رہوں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے