اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کومکمل صحت یاب ہونے کے لئے مزید وقت درکار ہے جبکہ عمران خان کی مکمل صحت یاب ہونے تک سیاسی سرگرمیوں میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ز نے عمران خان کو مکمل صحتیاب ہونے کے لئے دوماہ کا وقت دے دیا۔ عمران خان کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کا ایکسرے دوماہ بعد کیا جائے گا۔ عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی کا زخم ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لے رہا ہے۔ معالجین نے عمران خان کو ٹانگ پر زیادہ وزن ڈالنے سے بھی روکا ہے۔ عمران خان کو واکر پر چلنے کا مشورہ دیا گیا۔ عمران خان کا طبی معائنہ وقفے، وقفے سے کیا جارہا ہے۔ عمران خان کا چاردسمبر کو شوکت خانم ہسپتال میں معائنہ کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے