چکدرہ (مانند نیوز )مشیر وزیراعظم برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام، نے کہا کہ ورکرز کنونشن میں موجود عوام کا سمندر قائد میاں نواز شریف کی لیڈرشپ پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمع غفیر میاں شہباز شریف کی دن رات محنت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ وقتی پارٹیاں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو پاکستان کی سیاست سے منفی نہیں کر سکتیں۔ مشیر نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ چوروں کی طرف سے ہمارے قائدین پر لگوائے جانے والے جھوٹے الزامات پر ڈیلی میل جیسے بڑے بین الاقوامی اخبار نے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی لیڈرشپ کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی عدالتوں نے بھی صادق اور امین قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کسی سیاسی مخالف کو نہیں بخشا اور سب پر جھوٹے مقدمے بنوائے مگر اللہ کے فضل سے یکے با دیگرے رانا ثنااللہ سمیت تمام رہنما سرخرو ہوئے۔ انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر اپنی عوام کا ہاتھ تھاما، ان کی بیٹی کو ان کی انکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا مگر جھوٹے الزامات سے درنے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹ کو توڑنے کے بعد شیر ہی شیر ہوگا خیبر پختونخوا میں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو جھوٹے سبز باغ دکھانے والے شخص نے ۲۰۱۳ میں دو کروڑ نوکریوں سے شروع کیا، پھر پچاس ہزار گھر کا جھوٹ پھیلایا، تاہم جتنے وعدے کئے جھوٹے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے خیرات کا پیسہ اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا، تاہم پی ٹی ائی کو ملک کی تباہی کے لیے فارن فنڈنگ فراہم کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ اور اربوں کی چوری ثابت ہونے کے بعد ملک کی معیشت و معاشرت کو تباہ کرنے والے کو کیوں کر دوبارہ موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے ایک نکاتی ذاتی سیاسی فائدے کے ایجنڈے کی کوئی کیسے تقلید کر سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران اپنی سیاست زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کے اداروں کی تباہی کے درپے ہوا، یہاں تک کہ کینیا میں ہونے والے سانحے کا الزام بھی ملکی ادارے پر لگایا۔ انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ کیا پختونوں کی غیرت اس بات کا تقاضا نہیں کرتی کہ جھوٹے اور منافق شخص کو یکسر مسترد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے شہباز شریف کا استعفی لیتے لیتے اپنے استعفوں کا اعلان کیا مگر عمران پر جان نثار کرنے والے ان کے لئے استعفوں پر دستخط کرنے کو بھی تیار نہیں۔ مشیر نے پی ٹی ائی کے ممبران اسمبلی کو استعفوں کے لیے قلم اور کاغز فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس دن کے انتظار میں ہیں کہ کب یہ لوگ اسمبلیاں چھوڑیں تاکہ ہم ان سے بہتر نظام چلا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خزانوں کو خالی بتانے والوں نے سوشل میڈیا اینفلیونسرز کو سیاسی مقاصد کے لیے بڑی تنخواہوں پر نوکریاں دیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے چکدرہ میں  عطااللہ خان ایڈوکیٹ کے حجرے میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ جلسہ ڈیلی میل کی شہباز شریف سے مانگی گئی معافی پر اظہار تشکر کے حوالے سے منائی جانے والا تیسرا بڑا جلسہ عام تھا۔جلسہ عام سے فیض اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈویژن صدر ملک جہانزیب خان،ضلعی صدر ملک فاروق اقبال،ضلع صدر ملاکنڈ سجاد خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے