پبی (مانند نیوز)گور نمنٹ ڈگری کالج پبی کے طلباء نے فیسوں میں اضا فے کے خلاف شد ید احتجاج کیا طلباء کی بڑی تعداد نے جی ٹی رو ڈ پر نکل کر پبی میں جی ٹی روڈ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کیا جی ٹی روڈ بلاک ہو نے کی و جہ سے عوام کو شد ید مشکلات کا سا منا کر نا پڑا جی ٹی روڈ کی بندش کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پبی انعام خان ایس ایچ او پبی حنیف خان بھاری پو لیس نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچے طلباء نے کہا کہ حکو مت غریب لو گوں پر تعلیم کے دروازے بند کر رہی ہیں عبدا لو لی خان یو نیور سٹی کے کئی سو گنا فیسوں میں اضا فہ کیا سمسٹر فیسوں میں 3200 سے بڑھا کر 10000 امتحا نی فیس 7200 اور ایک پر چہ فیل کی فیس 5200 روپے کئے ہیں جو غریب طلباء کے ساتھ سراسر ذیا تی ہیں صو با ئی حکو مت اور یو نیور سٹی کے اس اقدام سے ہزاروں طلباء تعلیم کے حصول سے محروم ہو جا ئینگے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی توصیف الر حمن نے موقع پر پہنچ کر طلباء کے ساتھ کا میاب مذاکرات کئے اور جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا اے اے سی تو صیف الر حمن نے طلباء سے کہا کہ آپ کے تمام مطا لبات میں ڈپٹی کمشنر نو شہرہ خا لد اقبال کو بھیج دیتا ہوں اور انشاء اللہ ڈی سی نو شہرہ فوری طور پر اس کو صو با ئی حکو مت کو بھیج دینگے انشاء اللہ آپ کا مسئلہ جلد حل ہو جا ئیگا انہوں کا لج کے وائس پر نسپل سے طلباء کے مو جود گی میں بھی مذاکرات کئے انہوں نے کہا کہ طلباء کا فیسوں کا مسئلہ ہم نے اعلیٰ افسران کو پہنچایا ہے اور اس نے فیسوں میں اضا فہ واپس لینے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے طلباء نے کہا کہ 19 دسمبر تک عبدالو لی خان یو نیور سٹی نے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پھر طلباء اس سے بھی سخت احتجاج کر ینگے اور حا لات خراب ہو نے کی ذمداری صو با ئی حکو مت پر عائد ہو گی