اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اسلام آباد میں 31مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کو باقاعدہ ٹکٹ جاری کردیئے۔ (ن)لیگ کی جانب سے اسلام آباد کی کل101یونین کونسلوں میں سے 84یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔جبکہ 17یونین کونسلوں پر امیدوار کھڑے نہیں کئے۔ 12یونین کونسلوں میں (ن)لیگ آزاد امیدواروں کی حمایت کررہی ہے۔چار یونین کونسلوں میں حکمران جماعت کی جانب سے امیدوار میدان میں نہیں اتارے گئے۔ جبکہ (ن)لیگ اسلام آباد کے صدر اور سابق وفاقی وزیر برئے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق ایک یونین کونسل میں جعلسازی کے زریعہ (ن)لیگی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ (ن)لیگ کی جانب سے باقاعدہ طور پر 84امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے