اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا امپورٹ بل 29 بلین ڈالر سالانہ ہے۔ روپے میں یہ رقم 6 کھرب روپے سے زیادہ ہے۔ توانائی بچت پلان کے نتیجے میں اربوں  ڈالر سالانہ کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو پاکستانی روپے میں 262 ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے،ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی، توانائی کی قلت کے خاتمے کیلئے اجلاس ہوا۔ توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا جس سے امپورٹ بل میں نمایاں اور واضح کمی ہوگی۔ غیرمعمولی صورتحال میں غیرمعمولی اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔ایمرجنسی بچت پلان حتمی منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔ تمام وزرا اعلی کو بھی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ انرجی بچت پلان پر صوبوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد ہوگا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان کابھی فیصلہ، نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا بھی پلان کا حصہ ہے۔ ہنگامی توانائی بچت پلان کا مقصد عوام اور معیشت پر دبا کم کرنا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں تیل سمیت ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے غیرمعمولی اقدامات ناگزیر ہیں جس میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔تمام صوبوں کو مل کر National Conservation Plan پہ عمل درآمد کرنا ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے