ہنگو(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر رفیق مومند کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم اے انتظامیہ نے دوآبہ اور ٹل شہر میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا۔تحصيل مئیر مفتی عمران محمد اور تحصيل میونسپل آفیسر انتخاaب عالم کی قیادت میں ٹل اوردوآبہ اربن ایریا سمیت تحصيل ٹل کے سرکای بلڈنگز میں صفائی مہم شروع ہے۔ اس حوالے سے سینٹری سٹاف کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ مہم کے دوران تحصيل چئیرمین مفتی عمران محمد نے کہا کہ 18 دسمبر تک جاری مہم میں تحصیل ٹل اربن علاقوں میں خصوصی طورپر صفاٸی کی جائیگی۔ جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی اور ایمرجنسی بنیادوں پر سینٹری ورکرز کو ہدایات جاری کی ہے کہ جہاں پر عام دنوں میں صفائی کرنا مشکل ہوتا ہے وہاں پر ترجیحی بنیادوں پرکام کیا جائے۔ اس موقع پر ٹی ایم او انتخاب عالم نے بتایا کہ سینٹری انسپکٹر کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کئے جائے۔ اور گلی کوچوں کو مکمل طورپر صاف ستھرا کرنے میں کوٸی کوتاہی برداشت نہیں لی جائے گی۔ انکا مذیدکہنا تھاکہ کہ شکایات کی صورت میں شہری براہ راست ٹی ای اے آفس میں شکایت سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے ٹی ایم اے انتظامیہ سے اس مہم کے دوران مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔