پبی (مانند نیوز)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی میں آج سنہری سورج طلوع ہوا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہم نصابی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر کالج میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین عمر کی قیادت میں تین مقابلے منعقد ہوئے نوشہرہ کے تمام خواتین کالجز کے درمیان سنجیدہ اور مزاحیہ زمروں کے لیے انگریزی اعلانیہ مقابلہ اور انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوئے۔اس موقع پر کالجز کی پرنسپلز اور ہم نصابی سرگرمیوں کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابرار خٹک نے شرکت کی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ سے مختیار احمد اور گورنمنٹ ڈگری کالج پبی سے صمد خان نے جج کے فرائض انجام دیئے۔ ایونٹ مینجمنٹ بہترین تھی کالج کے طالبات نے قائد کی عظیم خدمات کے بارے میں ٹیبلو پیش کیا بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کرسمس کے حوالے سے ایک عمدہ ٹیبلو پیش کیا گیا۔اور کرسمس کیک کاٹا آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے تمام مہمانوں، کالج کے سٹاف اورمقابلوں حصہ لینے والی طالبات کو پرنسپل کی طرف سیپرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا