ملاکنڈ(مانند نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عمران خان کو اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیا، اسمبلی ہمارے ساتھ عمران خان کی امانت ہے جب چاہے توڑ دیں ، ہمارے لیے آج اور چھ ماہ بعد کوئی معنی نہیں رکھتی، مہنگائی خاتمے کا واحد حل ایمپورٹنڈ حکومت کا خاتمہ ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نےضلع مالاکنڈ کے تحیصل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے کیا  انہوں نے کہا کہ ایمپورٹڈ حکومت ملک اور عوام کے مفادات کے لیے نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرنے اور چوریاں چھپانے کے قیام میں آئی ہے۔ جس سے مہنگائی کی شرح میں پچاس فیصد سے زیادہ اضافہ کردیا اس موقع پر صوبائی وزیر شکیل خان سابقہ ایم این اے جنید اکبر اور  ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے بھی خطاب کیا اوزیر اعلیٰ محمود خان  کا کہنا تھا  کہ پی ڈی ایم حکومت انے کے بعد ملک میں بدامنی اور مہنگائی بڑھ گئی خاص طور پر قبائلی مفادات اور ملک معاشی طور پر نقصان پہنچا  عوام مولانا ڈیزل اور مریم نواز کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں؟ عوام عمران خان کے علاوہ کسی کے لیے تیار نہیں اور وہ پاکستان کے نہیں عالم اسلام کے لیڈر ہیں۔ ایمپورٹڈ حکومت پر کوئی اعتبار نہیں کرتا اور پوری دنیا نے ان سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، اسی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کل حکمران بیرونی ممالک میں موجود سفارخانوں کے بلڈنگز کو بھی نیلام کریں گےاس وقت ملک میں کوئی نظام نہیں ہے۔موجودہ فرسودہ نظام سے چٹکارا پانا ہوگا، جس میں چوروں لٹیروں کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول دیا جاتا ہے ،انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ نے بیرونی ممالک کے دوروں پر ایک ارب 75 کروڑ روپے خرچ کئے کیا یہ ان کے باپ کی رقم تھی ، جبکہ خارجہ پالیسی کا انجام یہ ہے کہ افغانستان نے جانے والی خارجہ خاتون مسٹر سے ملاقات سے انکار کردیا تھا ، انہوں نے تحصیل اتمان خیل کی منظوری کے  علاوہ وزیر اعلیٰ نے سوات یونیورسٹی درگئی کیمپس کا افتتاح کر دیا،۔درگئی کیمپس سے 24 ہزار طالبات کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم ہوگی خواتین کی اعلیٰ تعلیم تک آسان اور یکساں رسائی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا اپگریڈیشن سے بیڈز اور او پی ڈی کی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،وزیر اعلیٰ نے ریسکیو اسٹیشن کی عمارت اور گورنمنٹ ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل سنٹر درگئی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے