واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکی حکام نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ بہت جلد یوکرین کے لیے 1.8ارب ڈالر کی فوجی امداد کے پیکج کا اعلان کرے گا جس میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھی شامل ہوگا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری کے علاوہ یوکرین کے جنگی طیاروں کے لیے پریسیشن گائیڈڈ بم بھی فراہم کیے جائیں گے۔امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امدادی پیکج کی تفصیلات بیان کی ہیں۔دوسری جانب اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی جلد واشنگٹن پہنچنے والے ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ یوکرینی صدر کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی جواب دینے سے گریز کیا ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات یوکرین کے صدر کو اپنا منصوبہ تبدیل کرنے پر مجبور بھی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کئی ماہ سے جاری ہے، امریکا نے یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے فوجی امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے