پشاور(نمائندہ مانند)پشاور میں  اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالےتوڑنے والے طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کالج رجسٹرار کی مدعیت میں طالب علم کے خلاف تھانہ کیمپس میں مقدمہ درج کر کے طالب علم کاشف خاکسار کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق طالب علم نے یونیورسٹی امور میں مداخلت کی اور اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق کاشف خاکسار نے یونیورسٹی اساتذہ اور افسران سے متعلق نازیبا کلمات کی ویڈیوز بنا کر وائرل کیں۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ طالب علم کو گرفتار کرنا شرمناک حرکت ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے