پاراچنار(مانند نیوز)پاراچنار میں مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور  پاڑاچمکنی میں فائر  بندی سمیت قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاضلع کرم کے علاقہ گنداو اور بغکی قبائل کے مابین معدنیات نکالنے کے مسئلے پر تین روز سے جھڑپیں رکھوانے کے لیے پاراچنار میں سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں اور کونسلرز اتحاد کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنما میر افضل خان طوری چیرمین ہدایت حسین کونسلر سید شاہ، سید معین، کونسلر جمیل حسین،کونسلر خورشید،کونسلر علی جنان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ معمولی باتوں پر لوگ پورے علاقے کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ افسوس ناک ہیں ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر ادارے قیام امن کے لیے اقدامات اٹھائیں اور معمولی باتوں کو مذہبی رنگ دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے