جدہ (مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانے میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔کرسمس کی تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان کی بہتر انداز میں خدمت کی، ہم مسیحی بھائیوں پر فخر کرتے ہیں، ہمیں مل کر ملک کی ترقی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر کام کرنا چاہیے۔ تقریب میں مسیحی کمیونٹی کے عہدے دار جان گلزار، پیٹرک فلک شیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔