اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ملک بھر کی عدالتوں میں منشیات کی سمگلنگ سے متعلق زیر التوا کیسز کی تعداد 3 ہزار 747 ہو گئی۔منشیات سمگلنگ کے زیر التوا کیسز سے متعلق دستاویز کے مطابق تمام مقدمات سپریم کورٹ آف پاکستان،ہائی کورٹس اور سی این ایس کورٹس میں زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں 641، ہائی کورٹس میں 792 اور ملک بھر کی سی این ایس کورٹس میں 2 ہزار 314 منشیات سمگلنگ سے متعلق کیسز زیر التوا ہیں۔ منشیات سمگلنگ کے زیر التوا کیسز سے متعلق دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز التوا کا شکار ہیں، جن کی تعداد 963 ہے۔دستاویز کے مطابق منشیات سمگلنگ سے متعلق پنجاب کی سی این ایس کورٹ میں 676 کیسز زیر التوا ہیں جب کہ سپریم کورٹ پنجاب رجسٹری میں 236 اور لاہور ہائی کورٹ میں 230 کیسز التوا کا شکار ہیں۔ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا کی عدالتوں میں منشیات سمگلنگ سے متعلق 935 کیسز زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ رجسٹری میں 181 اور ہائی کورٹ میں 77 کیسز زیر التوا ہیں، ان کے علاوہ صوبے کی سی این ایس کورٹس میں منشیات سمگلنگ سے متعلق 677 کیسز التوا کا شکار ہیں۔اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ نارتھ کے 705 کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں، سی این ایس کورٹس میں 285، سپریم کورٹ میں 155 اور ہائی کورٹ میں 265 کیسز زیر التوا ہیں۔دستاویز کے مطابق سندھ کی عدالتوں میں منشیات سمگلنگ سے متعلق 880 کیسز زیر التوا ہیں، اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ سندھ کے سپریم کورٹ میں 19،ہائی کورٹ میں 185 مقدمات التوا کا شکار ہیں جبکہ سندھ کی سی این ایس کورٹس میں 767 کیسز زیر التوا ہیں۔اے این ایف بلوچستان ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے 264 کیسز عدالتوں میں زیر التوا، سپریم کورٹ میں 50، بلوچستان ہائی کورٹ میں 35 اور سی این ایس کورٹس میں منشیات سمگلنگ سے متعلق 179 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے