پاراچنار نیوز (مانند نیوز ڈیسک)پاراچنار پریس کلب 2022 کا کابینہ تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کردیا گیا۔آئین و قانون کے مطابق جنرل سیکرٹری مہدی حسین کا اقدام خوش آئیند ہے,پاراچنار 2022 کے اختتام پر پاراچنار پریس کلب کابینہ تحلیل نئے الیکشن کا اعلان کردیا گیا ‘ پاراچنار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مہدی حسین نے کابینہ تحلیل کرکے تین رکنی الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے الیکشن کمیٹی میں ممبران پریس کلب سید جواد حسین، اسرار حسین بنگش اور زاہد علی شامل ہے جو الیکشن شیڈول کے مطابق انتظامات کی نگرانی کرینگے اس موقع پر سینئیر صحافیوں حسین بنگش و ہدایت علی پاسدار نے سیکرٹری جنرل مہدی حسین کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ قبائلی اضلاع سمیت تمام صوبے کے پریس کلبوں کے سالانہ الیکشن مکمل ہوچکے ہیں لہذا اس ہفتے تک پریس کلب کے انتخابات کرانا ضروری ہے واضح رہے پاراچنار پریس کلب کے کل 22 ممبران ہیں