واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکا میں بھی نئے سال 2023 کے جشن کا آغاز ہو گیا، جشن منانے کے لیے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے،ا س موقع پر زبردست آتشبازی کی گئی جس سے لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد ٹائمز اسکوائر پر بال ڈراپ ایونٹ دیکھنے کے لیے پہنچے۔ سڈنی ہاربر سے ٹائمز اسکوائر نیویارک تک شاندار جشن سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ گزشتہ شام نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والے جشن کا سلسلہ اختتام کو پہنچنے لگا۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا گیا اور تائیوان میں 12 بجتے دارالحکومت ہی تائی پے کا بلند ترین ٹاور روشنیوں سے منور ہو گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے