لاہور(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ 2023 پاکستانی قوم کے لئے عزم نو کی نوید ہے، نئے سال میں پرانی عداوتیں بھول کرمحبتیں بانٹیں۔نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں چوہدری پرویزالٰہی  نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال وطن عزیز میں معاشی، سیاسی استحکام اور خوشحالی لائے، نئے سال میں جوش و جذبہ کے ساتھ وطن عزیز کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں بھی عوام کی فلاح وبہبود کا مشن جاری رکھیں گے، دین کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے اسے مزید آگے بڑھائیں گے،انشا اللہ نیا سال روشن مستقبل، مضبوط معیشت، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا۔وزیراعلی پنجاب نے  کہا کہ 2023 ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے