اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور جیلوں میں بند ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام آباد اورنئی دہلی میں یہ فہرستیں بیک وقت ایک دوسرے کے سفارت کاروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دفترخارجہ نے پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو فراہم کی، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اپنے جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی فہرست بھی بھارتی ہائی کمیشن کے اعلی اہلکار کے حوالے کی ہیں۔ دوسری جانب نئی دہلی میں بھی بھارتی وزارت خارجہ نے ایسی ہی فہرستیں پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلی اہلکار کے حوالے کیں۔ دونوں ممالک قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کو دستخط شدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلز رسائی کے معاہدے کی شق (1) کے تحت کرتے ہیں۔ جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ دسمبر1988 میں طے شدہ جوہری تنصیبات اور اثاثوں پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے