ویسٹ ورجینیا(مانند نیوز ڈیسک) امریکا کی ایک خاتون کو 55 سال بعد ان کا گمشدہ والٹ واپس مل گیا۔ امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنی والی شیرون ڈے کا والٹ 1968 میں فایئٹے وِل ہائی اسکول کی ایک تقریب میں گم ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ والٹ کھویا تب ان کی عمر 16 برس تھی اور ان کو توقع نہیں تھی کہ یہ والٹ اور اس میں موجود چیزیں کبھی ان کو واپس مل سکیں گی۔یہ اسکول 2019 میں مستقبل طور پر بند کردیا گیا تھا اور اس کی تعمیرِ نو کے لیے کام کرنے والی ٹھیکے دار کمپنی کے مزدوروں کا کہنا تھا کہ جب یہ والٹ ہوا دان سے گرا تو وہ لوگ کافی حیران تھے۔ ٹھیکے دار کمپنی کے مالک بریڈلے اسکاٹ کا کہنا تھا کہ یہ ہوا دان کئی دہائیوں سے بند تھا اور اس میں متعدد دیگر گمشدہ اشیا موجود تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہوا دان میں میں پرانے باکسنگ میچ کے ٹکٹ سمیت کئی پرانی اشیا موجود تھیں جو 100 سالوں میں پہلی بار توڑے جانے پر باہر نکلیں۔ اسکاٹ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے والٹ کی مالکن کا پتہ لگایا۔ انہوں نے کہا والٹ میں موجود تصاویر اور نام کے ساتھ ایک سوشل سیکیورٹی کارڈ سے یہ خیال آیا کہ جس کا یہ والٹ ہے اس کو آسانی سے ڈھونڈا جاسکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے