پشاور(مانند نیوز) مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا  صوبائی حکومت و صوبائی  وزیر تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید سردی کے باعث تعیلمی اداروں میں کم از کم ایک ہفتہ کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا  کے میدانی علاقوں  کے بیشتر سرکاری سکولز کی عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بہت سے سکولز کی بانڈری وال اور چھتیں تک نہی جبکہ کچھ سکولز کے کمرے کی کھڑکیوں کے دروازے نہی جن میں میں کھڑکیاں موجود ھے تو اسکے شیشے ٹوٹے ہوئے ہے۔کچھ سکولز کے کمروں میں فرنیچر کی عدم دستیابی اور بھیٹنے کے لئے بوری والے ٹاٹ پھٹے پرانے ہے بچوں کو شدید  سردی کے اس موسم میں ٹھنڈے زمین پر بھٹنا پڑتا ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی  نے کہا 25 دسمبر سے زیادہ شدید سردی کی لہر شروع ہو چکی ہے جس کے باعث طلبہ و طلبات کو صبح سویرے فوگ اور سردی میں سکولز کالجز یونیورسٹی کے لئے نہایت دشوار گزار ھو چکا ھے۔لہذا میدانی علاقوں کے تعیلمی اداروں کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتہ کے لئے چھٹیاں دی جائیں۔جبکہ پشاور کے آرمی پبلک اور دیگر پرائیوٹ سکولز میں 1 جنوری سے  تعطیلات کا دورانیہ بھی بڑھا کر 8 جنوری کردیا گیا ہے ۔اسی طرح لاہور کے تمام تعیلمی ادارے سکولز کالجز یونیورسٹیوں  کو بھی 8 جنوری کو کھولنے کا نوٹیفکیشن  جاری ھو چکا ھےا۔ صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ شدید سردی کی اس لہر میں بیشتر طلبہ و طلبات بیمار ہو گئے ہے اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں پنجاب اور پہاڑی علاقوں سے زیادہ یخ بستہ ھواوں اور سردی کی لہر  میں اضافہ ہوا ہے۔لہذا خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تعیلم و سیکرٹری فلفور مزید ایک ھفتہ کے لئے تعطیلات  کا اعلان کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے