شیرگڑھ (مانند نیوز) ہاتھیان میں احمد میڈیکل سینٹر کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا افتتاح کے سلسلے میں ہاتھیان ریلوے اسٹیشن کے بل مقابل احمد میڈیکل سنٹر کی عمارت میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان خان مہمان خصوصی تھے تقریب میں علاقے کے عمائدین ڈاکٹرز سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب سے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان اور احمد میڈیکل سنٹر کے اونر آیاز خان نے مختصر خطاب کیا بعد میں مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے اپنے دست مبارک سے فتہ کاٹ کر باضابطہ طور پر احمد میڈیکل سنٹر ہاتھیان کے افتتاح رسم ادا کیا احمد میڈیکل سنٹر ہاتھیان احمد میڈیکل سنٹر مردان کا زیلی شاخ ہے جہاں پر ارتھوپیڈک اسپیشلسٹ چلڈرن سپیشلسٹ چسٹ اسپیشلسٹ گائنی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے جن مریضوں کو آپریشن تجویز ہو جاتی ہے تو ان مریضوں کو آپریشن کیلئے احمد میڈیکل سنٹر مردان ریفر کیا جائے گا جھاں پر ان مریضوں کا آپریشن صحت انصاف کارڈ سے مفت ہوگا۔