بٹ خیلہ (مانند نیوز)ریسکیو1122ضلع ملاکنڈ نے2022ء کی سالانہ کار کر دگی رپورٹ جاری کر دی سینئر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ارشد اقبال کے مطا بق ریسکیو کنٹرول روم کو گذشتہ سال2022ء کے دوران مجموعی طور پر 107318کالز موصول ہو ئیں جس میں 70655جعلی کالزاور31844ڈرافٹ کالز بھی شامل ہیں ریسکیو اہلکاروں کو نے گذشتہ سال کے دوران 4819سے زائد مختلف واقعات پر بر وقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں ریسکیو1122کے مطابق گذشتہ سال روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد535رہی میڈیکل ایمر جنسی کی تعداد3501 رہی جبکہ آگ لگنے کے 210واقعات رونما ہو ئے لڑا ئی جھگڑے کے75مختلف واقعے رونما ہو ئے جب میں عمارتوں سے گر نے کے6پانی میں ڈوبنے کے70واقعات ہو ئے کرونا مریض3اور417ریکوری ایمر جنسیز کے واقعات شام ہیں رپورٹ کے مطا بق سال2022ء کے دوران مختلف حا دثات میں 134افرادجاں بحق ہو ئے اس کے علاوہ ریسکیو نے ضلع ملاکنڈ کے مختلف ہسپتالوں سے ریفرل سروس ایمبو لینس نے3654مریضوں کو ایک سے دوسرے ہسپتال مفت منتقل کیاریسکیو کا اوسط رسپانس ٹائم 6:30منٹ رہا دریں اثنا ء ایس ڈی ای او ارشد اقبال نے بتایا کے ریسکیو اپنے تمام خدمات بلا کسی تفریق فراہم کر رہا ہے جبکہ شہریوں طلبا وطالبات اور مختلف طبقات کوروز مرہ زند گی میں پیش آنے والے حادثات سے بچاؤ سے متعلق تربیت بھی باقاعدگی سے فراہم کی جارہی ہے