سوات (مانند نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں غریب،نادار،مسکین اور لاچار طلبہ میں کھیلوں، سکول بیگ اور اشیاء ضروریہ سے مزین بہترین پیکج تقسیم کیا گیا۔امدادی پیکج مینگورہ شہر سے ملحقہ علاقوں کے150 غریب،مسکین،یتیم،نادار اور لاچار طلبہ میں تقسیم کیا گیا۔بچوں کیلئے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق،اختر علی خان جی،سوات ٹریڈر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حاجی حیات علی،صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد زادہ، ضلعی جنرل سیکرٹری جنید شہاب،صدر مینگورہ شہر بر کت علی خان بابا اور دیگر نے خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے اپنے خطاب میں بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس عمر میں جتنا محنت کریں گے اتنا آگے بڑھیں گے،کھیل کود کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں،آج کل جتنے بھی ڈکٹرز،انجینئرز وغیرہ کا نام آپ سن رہے ہیں وہ ماضی میں آپ ہی کی طرح بچے تھے اور آپ ہی کی طرح پڑھتے تھے آج اگر ان کو یہ مقام حاصل ہے تو انہوں نے محنت کی ہے اور یہ مقام آپ کو بھی حاصل ہوسکتا ہے،بڑا ہوکر اگر تم لوگ کچھ حاصل کرنا اور کچھ بننا چاہتے ہوں تو اس کیلئے آپ کو بلا ناغہ اور مستقل طور پر محنت کر نی ہوگی جبکہ کچھ بننا اور حاصل کرنا محنت کے بغیر ناممکن ہے،اس عمر میں آپ کے والدین انتہائی مشکلات اور کسمپر سی میں زندگی بسر رہے ہیں لیکن پھر بھی آپ لوگوں کوسکون اور خوشی سے سکول بھیج رہے ہیں،اسلئے بچوں اپنا وقت ضائع مت کرو اور اپنے لئے کسی ایک شعبے کو ٹارگٹ بناؤ اور اس ٹارگٹ کو کھیل کود سمیت انتھک محنت سے ممکن بناؤاور اپنے والدین کے دکھ درد میں شریک ہوکر انکا فخر بنو۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں عوام کی خدمت میں شبانہ روز مصروف عمل ہے، الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر کے عوام کی ہر سطح پر دل کھول کر خدمت کی ہے،خصوصاًحالیہ سیلاب میں ہزاروں کسانوں کی ریکارڈمدد کرکے ملک کو زرعی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا،الخدمت کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ ہر مکتبہئ فکر کے لوگ الخدمت کی خدمت کے معترف اور دلدادہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے