ایبٹ آباد(مانند نیوز)ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا پر ذاہد کرایہ وصول کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد ملک اعجاز احمد کی ہدایات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف روٹوں پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف جملہ ڈی ایس پیز ٹریفک انسپکٹر ٹریفک کی جانب سے ناکہ بندیوں کے دوران کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ زائد کرایوں کی وجہ سے کوئی بھی شکایات ہو تو فوری طور پر درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں جس پر بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ٹریفک کنٹرول روم 09929310042اورہیلپ لائن نمبر 1915

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے