پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پشاور شہر میں سی این جی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ سکولز اور کالجز کھلنے کے بعد طلبہ کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس نے شہریوں کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے۔نواحی علاقوں سمیت اندرون شہر میں بھی ٹرانسپورٹ سی این جی بندش کے باعث متاثر ہو چکی ہے شہر کے سٹاپس پر شہری کھڑے گاڑیوں کیلئے طویل انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب ٹیکسی،چنگ چی اور رکشہ ڈارائیورز نے بھی شہریوں سے اضافہ کرایہ لینا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ڈرائیورز کاکہنا ہے کہ پیٹرول پرگاڑیاں چلارہے دو دن سے دیہاڑی نہ ہونے کے برابرہے۔سی این جی سٹیشنوں کی بندش کی وجہ سے اندرون پشاور پبلک ٹرنسپورٹ میں 20 سے پچاس روپے اور اس سے زائدتک کرایوں میں اضافہ ہو چکا ہے تاہم موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد طلبہ کو آمد و رفت میں شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔