بریکوٹ(مانند نیوز)محکمہ جنگلات سوات نے بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت ڈسٹری بیوشن جاری ہے جن میں مختلف اقسام کے پودے سفید ہ،کیکر،بکائین،چیڑھ،دیار،اپیل اپیل،انگلش ویلیو کے علاوہ دیگر فارم پر کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ایف او قاضی بشیر احمد نے بریکوٹ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر بریکوٹ مراد علی شاہ،فضل سبحان،یوسی نجیگرام کے ناظم فضل ودود باچہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ بلین ٹر پراجیکٹ کے تحت امسال لاکھوں کی تعداد میں محکمہ جنگلات مفت تقسیم کریں گے تاکہ علاقہ سرسبز و شاداب ہوسکے۔فارم داخلہ کی اخری تاریخ 10جنوری 2023ہے ۔اس مہم میں محکمہ جنگلات کے ساتھ عام لوگوں کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں کا بھی خصوصی تعاون درکار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مزید تفصیلات یا معلومات کے لئے ہمارے ساتھ 03445566434پر رابطہ کریں۔بعد میں فضل ودود باچہ نے کہاکہ بلین ٹری پراجیکٹ موجودہ صوبائی حکومت کا بہترین کارنامہ ہے اور اس مہم میں بلدیاتی نمائندے بھرپور حصہ لیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے