بٹ خیلہ(مانند نیوز)محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بٹ خیلہ ملاکنڈ کے دو ملازمین رحمان اللہ اور فضل ودود کےریٹائرمنٹ کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد محکمہ کےافسران ملازمین اور یونین کے مشران نے دونوں ملازمین کو ھار پیش کرکےخدمات کو سراہتے ہوئے گرم جوشی کے ساتھ رخصت کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بٹ خیلہ ملاکنڈ میں دو ملازمین ڈرائیور رحمان اللہ اور روڈ قلی فضل ودود کےریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ایک روقار تقریب منعقد ھوا جس میں محکمہ کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی اس موقع ایس ایس محمداسرارھیڈ ایکسین ملاکنڈ محمدعاف کلرک ظفرعلی ظفری پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائ صدر گل زمین محکمہ تعلیم درجہ چھارم ملاکنڈ کے صدر پیر سعید خان صدر ایپکا ایجوکیشن ملاکنڈ صاحب روان سینر نائب صدر سھیل خان ادریس باچہ اور تقریب کا انعقاد کرنے والے میزبان فقیر شاہ بابا نے محکمہ میں اچھے وقت گزارنے والے دونوں ملازمین رحمان اللہ اورفضل ودود کو ان کے خدمات اور باعزت طور پر ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین اور مبارک باد پیش کیا60 سال مکمل کرنے پر دونوں کلاس فور ملازمین کو انتھائی عقیدت کے ساتھ رخصت کرتے ھوئے ان کوسھرے ڈالیں تقریب کے اھتمام پر چائے کا پرتکلف اھتمام کیا گیا۔