شیرگڑھ (مانند نیوز) وفاقی وزیر مملکت برائے آبی وسائل سید محمد علی شاہ باچہ نے تحصیل درگئی میں بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ اور عوام کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے واپڈا درگئی حکام کو ہدایات جاری کردئیے۔ تحصیل درگئی میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور عوام اور سیاسی قائدین کو احتجاج پر مجبور نہ کریں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر مملکت برائے آبی وسائل سید محمد علی شاہ باچہ نے ایکسیئن واپڈا اکرام اللہ خان ایس ڈی اوز اور دیگر حکام سمیت اسسٹنٹ کمشنر درگئی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر تحصیل درگئی کے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور تاجر تنظیموں کے نمائندے و عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے آبی وسائل سید محمد علی شاہ باچہ نے تحصیل درگئی میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بے جاجرمانوں، آڈے گرانے، لائن لاسز، بقایاجات، پرمٹ کے نام پر بجلی بندش اور بجلی میٹرز فراہمی سمیت دیگر مسائل پر واپڈا حکام کو ہدایات جاری کئے اور منتبہ کیا کہ واپڈا حکام عوام اور سیاسی قائدین کو احتجاج پر مجبور نہ کریں ورنہ عوامی مفادات کا لحاظ نہ رکھنے والوں کے لئے ملاکنڈ میں کوئی جگہ نہیں ہوگی اور پھر کوئی بھی اہلکار گلہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے جتنے مسائل ہیں ان کے حل کے لئے تعاون بھی کرینگے لیکن پہلے سے مسائل کے شکار عوام کو مذید آذیت دینا ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔ سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ کنسٹرکشن والے پرمٹ کم سے کم لیں اور عوام کو تکلیف دینے کی بجائے اپنے کام میں تیزی لائیں۔ اجلاس کے دوران ایکسین واپڈا اوردیگر حکام و ذمہ داران نے ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے