لوئردیر(مانند نیوز) جندول پریس کلب کا سال 2023 کیلئے کابینہ منتخب، وحید خان تاجک صدر حبیب اللہ صدیقی جنرل سیکرٹری منتخب۔دیگرکابینہ میں عمرخالق درانی تاحیات چیئرمین، ملک فیض موسی خیل وائس چئیرمین ایگزیکٹیو کونسل چن لئے گئےتفصیلات کے مطابق لوئردیر جندول پریس کلب کے ایگزیکٹیو کونسل اراکین کے زیر اہتمام اجلاس بلایا گیا جس میں باہمی مشاورت سے وحید خان تاجک صدر جبکہ حبیب اللہ صدیقی جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے دیگر کابینہ میں نورزمان موسی خیل نائب صدر لیاقت سیماب درانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور شعیب ہادی آفس وفائنانس سیکرٹری چن لئے گئے۔ جبکہ سینئر صحافی عمرخالق درانی کو تاحیات چئیرمین، ملک فیض علی خان موسی خیل وائس چئرمین، سید اظہارالدین جان اور واحد اللہ مشوانی کو سال 2023 کے لئے ایگزیکٹو کونسل کے ممبر مقرر کرلئے گئے تمام صحافیوں نے منتخب کابینہ کو مبارکباد دی نئے منتخب کابینہ نے عہد کیا کہ جندول بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے اور جندول کی عوامی مسائل پر موثر آواز اٹھانے کی کوشش کریں گے.