اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاق کو صوبہ خیبرپختونخوا میں مسلسل بگڑتی ہوئی امن امان کی صورتحال پرسخت تشویش ہے، دہشت گرد تھانوں پر حملے کررہے ہیں،پولیس کے جوان اور افسران ٹارگٹ ہورہے ہیں۔ حالیہ واقعے سے لگتا ہے کہ صوبائی حکومت نے بنوں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ان خیالات کااظہار وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ساری توانائیاں اسمبلی توڑنے پر مرکوز ہیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت-صوبے میں امن وامان وزیر اعلیٰ کی ترجیح ہی نہیں ہے، دہشت گردوں کے حملوں میں کے پی پولیس بھی محفوظ نہیں، عوام کے تحفظ کا کیا ہوگا؟ پولیس شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے