بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور نواز کی صدارت میں لیویز پوسٹ خار بٹ خیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔کھلی کچہری میں تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے سربراہان کے علاوہ علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عوام نے اپنے مسائل متعلقہ افسران کے سامنے رکھے جس کو ڈپارٹمنٹس کے سربراہان نے توجہ سے سنے جن میں زیادہ تر مسائل سبڈائز آٹے کی تقسیم، بجلی کے پولوں کی تنسیب،نالوں کی صفائی،سوئی گیس اورمنشیات سے متعلق تھے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسائل اور امور کو نوٹ کیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی پالیسی اور فزیبلٹی وزٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔علاقہ مکینوں نے کھلی کچہری منعقد کرنے پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیااور ضلعی انتظامیہ کی اس اقدام کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے