باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت کے مطابق چاچاگے تحصیل سلارزئی میں اے سی خار محیب اللہ کی زیر نگرانی ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں اے اے سی خار 2، تحصیلدار سالارزئی ذاکر خان آفریدی اور محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں سکولوں، ہسپتالوں، سڑکوں، پانی کی سکیموں، بجلی، آبپاشی، بلاک شدہ سڑکوں، ریسکیو 1122 سنٹر، سیاحت اور موبائل ٹاور کی تعمیر وغیرہ کے بارے میں مختلف سوالات اٹھائے گئے۔ اے سی خار اور اے اے سی خار 2 نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیں جائینگے۔علاقہ مکینوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت مشکور ہیں کہ ضلع انتظامیہ کے افسران نے ہمارے مسائل سننے کیلئے اس دور دراز علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے