کرک (مانند نیوز)ڈائریکٹر بحالی اور پروبیشن خیبرپختونخواہ معلم جان نے کرک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کرک شمیم اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کرکے انہیں مہیا کی جانے والی سہولیات اور مسائل سے متعلق دریافت کیا۔ مزید انہوں نے کھانے پینے اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اور موقع پر جیل حکام کو مزید بہتر اقدامات اٹھانے کی تاکید کی۔