اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)این ٹی ڈی س نے 23 جنوری کو ملک میں ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن کے معاملے پر اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرادی۔ این ٹی ڈی سی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھا ؤپیدا ہوا جس وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنزپرٹرپنگ ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیاجس سے 11ہزار 356میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔ این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا، بریک ڈاؤن سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50میگا ہرٹز تھی جو اچانک بڑھ کر 57میگا ہرٹز تک پہنچ گئی، فریکوئنسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیرمتوازن ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی، تربیلا، منگلا اور وارسک سے بجلی بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیاا ور شام 5بجے بجلی کیلئے منگلا کا سسٹم اسکروٹنائز کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے