پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے نمکمنڈی کے تاجروں کے دل جیت لئے‘ نمکمنڈی سکائی لائن پارکنگ پلازہ میں دکانوں کی قرعہ اندازی کردی‘ تاجروں کی طرف سے مئیر پشاور حاجی ز بیرعلی زندہ بادکے نعرے‘مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا حق د ار اسکا حق ضرور ملے گا کسی کی حق تلفی نہیں کرینگے‘تاجروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی‘ گذشتہ روز ایک اجلاس کاانعقادکیاگیاتھاجس کی صدارت مئیر پشاورحاجی زبیرعلی نے کیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ارشد علی ز بیر‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی ایاز خان‘ چیئرمین عطاء اللہ‘چیئرمین حاجی ارشاد اور نمکمنڈی کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر نمک منڈی میں پارکنگ سکائی لائن پلازہ میں تاجروں کودکانیں دینے کے حوالے سے غور وغوض ہوا اس موقع پر متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ دکانیں قرعہ اندازی کی صورت میں مالکا ن کو دی جائے تاکہ کسی کا کوئی بھی اعتراض نہ ہواس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی اور ڈائریکٹر جنرل ارشد علی زبیر نے نمکمنڈی پارکنگ سکائن لائن پارکنگ پلازہ کی دکانوں کی باقاعدہ قرعہ اندازی تاجروں کے سامنے کیں اور دکانوں کی قرعہ اندازی کے بعد انکو مباکباد دی اس موقع پر 7 دکانوں کی قرعہ اندازرو ک د ی گئی کیونکہ انکے کاغذات پورے نہیں تھے جس پر انکو ایک ہفتہ کے اندراندر کاغذات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں کاغذات مکمل ہونے کے بعد اس سات دکانوں کی بھی قرعہ اندازی ہوگی اس موقع تاجروں نے مئیر پشاور کی کاوشوں کو سراہا اور میئر زندہ باد کے نعرے لگائے‘ اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ نمکمنڈی تاجروں کا مطالبہ تھاکہ دکانوں کی قرعہ اندازی جلد سے جلد کی جائے جس پر آج اس پروگرام کاا نعقادکیاگیاتھاانہوں نے کہاکہ تاجروں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور آج انکے سامنے دکانوں کی قرعہ ا ندازی کیں انہوں نے کہاکہ  تاجروں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے پانچ سال تک انتظارکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے