پبی (مانند نیوز) ڈی۔جی ہیلتھ کے کلرکوں کا جائینٹ سینارٹی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔کلرکوں کے سروس رولز پر SSRC کا میٹنگ طلب کرکے جلد نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔۔کلرک انتظامی امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔رولز ریگولیشن کے خلاف کوئی پروموشن برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیا لات کا اظہار شاہداللہ سیکرٹری ہیلتھ نے حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کے قیادت میں ایک نما ئندہ وفد اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں ممتاز خان صوبائی صدر ایپکا کے پی کے۔غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا پاکستان۔انعام خان یوسفزئی صدر ایپکا مردان۔ حاجی انعام اللہ سیکرٹری جنرل ایپکا محکمہ صحت خیبر پختونخوامیاں امجد صدر ایپکا پشاور۔فرحان راشد سینئر نائب صدر محکمہ صحت مردان بھی موجود تھے۔ایپکا کے وفد نے شاہداللہ کو سیکرٹری ہیلتھ تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ اور DG ہیلتھ پشاور میں کلرکوں کے جائینٹ سینارٹی میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اورکلرکوں کے سروس رولز پر SSRC کا میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کلرکوں کے سروس رولز پر SSRC کا میٹنگ فوری طور پر کال کرکے جلد نوٹیفیکشن جاری کرنے کا یقین دلایا۔۔جس پر ایپکا کے وفدنے سیکرٹری ہیلتھ کا شکریہ ادا کیا۔اور حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکاپاکستان نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کرائی