ہزارہ (مانند نیوز)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بروز پیر 23 جنوری 2023کو ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کو اب تک یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے سٹوڈنٹ لیول پر سیمینار کو منعقد کیا ہے۔ Climate Change And Its Impactکے موضوع پر منعقدہ سیمینار کی مہمانِ خصوصی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈم عائشہ عالم تھی اور سیمینار کے سپیکر بی ایس 6th کے طالبعلم فیض اللّٰہ شاہ تھے۔سیمینار کا بنیادی مقصد گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں جنم لینے والے مسئلے موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کے بارے میں آگہی فراہم کرنا تھا۔سیمینار کے سپیکر فیض اللّٰہ شاہ نے اس موقع پر شرکاء کو آگاہی دی کہ کیسے اِس سنجیدہ مسئلے نے پوری دنیا کو اور خاص طور پر ترقی پذیر ملک پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے مزید یہ کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مسئلہ ہے کیا، اِس کے جنم لینے کی وجوہات کیا ہیں اور ہم کیوں اِس سنجیدہ مسئلے کے بھیانک نتائج کی خبر رکھتے ہوئے بھی خرگوش کی نیند سو رہے ہیں ہم کیسے اِس سنجیدہ مسئلے کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور یہ بھی بآور کروایا کِن عوامل کو اپناتے ہوئے ہم اِس مسئلے کا ممکنہ حل نکال سکتے ہیں۔سیمینار کی مہمانِ خصوصی میڈم عائشہ عالم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو اپنے حصے کی شمع جلانی چاہیئے اور سیمینار انتظامیہ کی تعریف کی اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہیمزید انھوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کی ہمیشہ سے یہ منفرد کاوش رہی ہے کہ وہ اپنے طلباء و طالبات کی مخفی صلاحیتوں کو اِس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے نکھارتا رہے۔ایک روزہ سیمینار میں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔